زیادہ پوچھے جانے والے سوالات

ٹاپ

گلاب کی شاخ تراشی کے لئے بہترین وقت کیا ہے؟

کٹائی کا بہترین وقت وہ عرصہ ہوتا ہے جب گلاب کے پودوں کی سرگرمی کم سے کم ہوتی ہے اور پودا خوابیدگی کی حالت میں ہوتا ہے۔ کٹائی کا وقت مخصوص خطے کے موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔ شاخ تراشی کے لیے پرانی شاخوں کو زمین سے چھوڑ کر آدھی کاٹ دیں۔ تمام کمزور ، بیمار ، آپس میں پھنسی ہوئی اور غیر پیداواری ٹہنیاں کاٹ دیں۔ کٹے ہوئے سِروں کو بورڈو محلول کا سپرے کریں۔

 
ٹاپ
شاخ تراشی کے کتنے دن بعد گلاب پر پھول آجاتے ہیں؟
چالیس دن بعد
 
ٹاپ ہائیبرڈ گلاب کی شاخ تراشی کب کرنی چاہیے؟

ستمبر یا دسمبر میں کریں۔

 
ٹاپ
گلیڈی اولس کو کن کھادوں کی ضرورت ہوتی ہے؟
بوائی سے پہلے  دو بیگ ایس ایس پی،دو بیگ این پی کے پہلے گوڈی کے وقت۔
 
ٹاپ گل داؤدی کی شاخیں بڑھانے کے لیے کیاکرنا چاہیے؟
پودوں کی کھیت میں منتقلی کے چار ہفتے بعد پنچنگ کریں۔
 
ٹاپ ٹیوب روز کی افزائش کس طرح کی جاتی ہے؟
ایک ایکڑ کی بوائی کے لیے  30 سے 50 من بیج  جس کو ٹیوبر کہتے ہیں ضرورت ہوتی ہے۔
 
ٹاپ مروا کے نئے پودے کس طرح تیار کیےجاتے ہیں؟
بذریعہ بیج اور قلم
 
ٹاپ کارنیشن کی افزائش کس طرح کیجاتی ہے؟
 یہ 5 سے 10 سینٹی میٹر کی قلمیں ریز بیڈ پر لگائی جاتی ہیں۔ بہتر بڑھوتری کے لیے  گروتھ ہارمون این اےا ے کا استعمال کیاجاتا ہے۔
 
ٹاپ کارنیشن کی کاشت کے لیے موزوں موسمی حالات کیا ہیں؟
درجہ حرارت 20 تا 25 ڈگری سینٹی گریڈ
دن کا دورانیہ: 13 گھنٹے
نمی: 50 سے 60 فیصد
 
ٹاپ گلیڈی اولس میں پھپھوندی کو کس طرح کنٹرول  کرتے ہیں؟
گلیڈی اولس کے کارمز کو گرم پانی جس کا درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہو اس میں دو گرام فی لیٹر کے حساب سے کیپٹن پھپھوندی کش حل کریں  میں ڈپ کریں۔
 
ٹاپ گلیڈی اولس کے پھول کب برداشت کرنے چاہییں؟
جب پھول کی پہلی ڈوڈی مکمل کھل جائے۔
 
ٹاپ گلیڈی اولس کے ایک ہیکٹر سے کتنے پھول حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
ایک لاکھ پچاس ہزار سٹکس۔
 
ٹاپ ایک ایکڑ کاشت کے لیے  میری گولڈ کے کتنے بیج کی ضرورت ہوتی ہے؟
ایک کلو
 
ٹاپ وسٹیریا کے پھول کس طرح لیے جاسکتے ہیں؟
مناسب شاخ تراشی اور کھادوں کے استعمال  سے وسٹیریا کے پھول لیے جاسکتے ہیں۔