جائزہ

پھول انسان کے ساتھ تہذیب کے آغاز سے ہی وابستہ ہیں۔ مشہور ہے کہ پاک و ہند میں انسان پھولوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے ، پھولوں کے ساتھ رہتا ہے اور آخر کار پھولوں کے ساتھ دفن ہوتا ہے۔ ہماری روزمرہ کی زندگی میں پھول مذہبی اور سماجی پروگراموں کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ پھولوں کی جمالیاتی قدر کے علاوہ معاشی اہمیت بھی ہے کیونکہ کٹ فلاورز ،لوز فلاورز ، پاٹڈ پلانٹس زیبائش کے لیے فروخت کیے جاتے ہیں اور گلاب کی پتیوں سے عرق  گلاب  اور گلقند تیار کی جاتی ہے۔
 ڈائریکٹوریٹ آف فلوریکلچر (ٹی اینڈ آر) پنجاب ، 1987 سے فلوریکلچر کی تجارتی فصلوں کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کر کے اور چمن آرائی کے شعبے میں عوام کو تربیت دے کر پنجاب میں فلوریکلچر کی بہتری کے لئے کام کر رہا ہے۔