ہمارا ٹریننگ سینٹر

فلوریکلچر ٹریننگ سینٹر باغ جناح لاہور میں واقع ہے جو کہ 1987 میں قائم ہوا۔ باغ جناح لاہور میں شناخت کے لیے درختوں، جھاڑیوں، بیلوں، پامز اور موسمی پھولوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ ٹریننگ سینٹر میں مختلف دورانئے کے چار کورس کروائے جاتے ہیں۔ اب تک یہاں سے  5000 افراد کو گلبانی و چمن آرائی کی تربیت دی جاچکی ہے  جوکہ  اندرون اور بیرون ممالک مختلف اداروں میں کام کررہے ہیں۔